آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے مد مقابل ہوں گی.

آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے مد مقابل ہوں گی.

آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے مد مقابل ہوں گی. 25 مئی 2018 (03:35) 3:35 AM, May 25, 2018

آج پاکستانی شاہین اور انگلینڈ کی ٹیم مد مقابل ہوں گی - میچ آج لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا - پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس میچ کو پاکستان کی ینگ بریگیڈ اور تجربہ کار انگلش لائن اپ کے درمیان مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے - پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ لارڈز کے میدان میں کھیلیے گی - انگلینڈ کے سابقہ کپتان الیسٹر کک کے ٹیسٹ میچز میں مجموعی رنز12028 ہیں اور یہ رنز پاکستان کے ٹاپ بلے بازوں اظہر علی ,امام الحق ,حارث سہیل ,اسد شفیق ,سرفراز احمد اور بابر اعظم سے بھی زیادہ ہیں جو کہ 11891 ہیں -انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈری نے ٹیسٹ میچز میں مجموعی وکٹیں 531 حاصل کر رکھی ہیں جوکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر ,حسن علی ,راحت علی,شاداب خان ,فہیم اشرف اور محمد عباس کی مجموعی وکٹوں سے بھی زیادہ ہیں جو کہ 202 ہیں -