عمران خان کا خیبر پختونخواہ کو بجلی میں خود کفیل بنانے کا دعویٰ اہم سیاسی شخصیت کی جانب سے جھوٹا قرار

عمران خان کا خیبر پختونخواہ کو بجلی میں خود کفیل بنانے کا دعویٰ اہم سیاسی شخصیت کی جانب سے جھوٹا قرار

عمران خان کا خیبر پختونخواہ کو بجلی میں خود کفیل بنانے کا دعویٰ اہم سیاسی ... 25 مئی 2018 (03:29) 3:29 AM, May 25, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج جھنگ میں موجود حویلی بہادر شاہ پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے -انہوں نے وہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ : پنجاب میں کل چار پاور پراجیکٹ چل رہیں ہیں ان چار پاور پراجیکٹس میں دو وفاق کے ہیں جبکہ دو پنجاب حکومت کے ہیں -جن میں حویلی بہادر شاہ سب سے زیادہ تیزی سے مکمل ہونے والا اور پاکستان میں سب سے بڑا گیس سے چلنے والا پراجیکٹ ہے-

شہباز شریف نے مزید کہا کہ :پاکستان میں چھیاسٹھ سالوں میں اٹھارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئے ہے اور گزرے ہوئے پانچ سالوں میں ہماری حکومت نے دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے -صرف پنجاب سے نیشنل گرڈ میں پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے -

ان کا کہنا تھا کہ :نیب پوری قوم کو بتائے اور سپریم کورٹ بھی شاباش دے کہ ان منصوبوں میں کام کرنے والوں نے کتنی ایمان داری سے کام کیا ہے -انہوں نے کہا کہ اس میں قوم کے ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جو کہ ایک عجوبہ ہے-

انہوں نے کہا کہ : عمران خان نے خیبر پختونخواہ کو بجلی میں خود کفیل بنانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہاں مائنس چھ میگا واٹ بجلج پیدا ہوئی کیونکہ اسی میگا واٹ کا پلانٹ خراب ہو گیا تھا -تحریک انصاف نے خود تہتر واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ کیا اسطرح مائنس چھ میگا واٹ بجلی ہی بچتی ہے -

متعلقہ خبریں