مشہور شخصیات کے مرنے سے پہلے کے آخری الفاظ

مشہور شخصیات کے مرنے سے پہلے کے آخری الفاظ

مشہور شخصیات کے مرنے سے پہلے کے آخری الفاظ 25 مئی 2018 (00:09) 12:09 AM, May 25, 2018

مشہور شخصیات کے مرنے سے پہلے کے آخری الفاظ

قائد اعظم محمد علی جناح

پرفیسر ڈاکٹر الٰہی بخش کی کتاب کے مطابق پاکستان کےعظیم بانی, قائد اعظم کے آخری الفاظ یہ تھے:

میں اب نہیں

لیاقت علی خان :

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے .ان کو سولہ اکتوبر 1951 کو روالپنڈی میں ایک جلسے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا رپورٹس کے مطابق ان کے آخری الفاظ یہ تھے : اللہ پاکستان کی حفاظت کرے

ذولفقار علی بھٹو:

ذولفقار علی بھٹو سے پھانسی سے قبل وصیت تحریر کرنے سے پہلے پوچھا گیا تھا جس پر اُنھوں نے کہا تھا :

" میں نے کوشش تو کی تھی مگر خیالات اتنے منتشر تھے اس لیے ایسا نہیں کر سکے اور کاغذات جلا دئیے ". اس کے بعد پھانسی تک اُنھوں کچھ نہیں کہا

اسٹیو جابز ایپل کمپنی کے شریک بانی

انھوں نے مرنے سے قبل کہا تھا : اوواؤ, اوواؤ , اوواؤ

صدام حسین :

عراق پر دو دہائیوں سے زائد حکومت کرنے والے سخت گیر امر صدام حسین کے آخری الفاظ درحقیقت کلمہ طیبہ تھے انکے آخری الفاظ یہ تھےکہ

"میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور مُحمد "

وہ کلمہ یہاں تک ہی پڑھ پائے تھے کہ انھیں پھانسی دے دی گئی

لیڈی ڈیانا برطانوی شہزادی آف ویلز

برطانوی شہزادی پرنسس آف ویلز سے ہٹ کر انکو انکے سماجی کاموں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے اور فرانس میں گاڑی کے حادثے میں موت سے قبل رپورٹس کے مطابق اُنھوں نے کہا :

میرے خُدا یہ کیا ہو رہا ہے

ایلوس پریسلے :

ایلوس پریسلے کو راک آف کنگ اینڈ رول کہا جاتا ہےوہ اپنے دورکےمقبول ترین سنگر تھے انکا انتقال 42سال کی عمر میں ہوا آخری لمحات میں اُنھوں نے کہا :

ٹھیک ہے , میں نہیں کرتا

مدر ٹریسا (سماجی کارکن ):انڈیا میں 45 سال سے بیمار , یتیم اور غریب افراد کی خدمت کرنے والی اس خاتون نے کہا :

مسیح مجھے آپ سے محبت ہے مسیح مجھے آپ سے محبت ہے

متعلقہ خبریں