435 آف شور کمپنیوں کے مُتعلق نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اُن میں سے 6 آف شور کمپنیاں زُلفی بُخاری کی ملکیت

435 آف شور کمپنیوں کے مُتعلق نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اُن میں سے 6 آف شور کمپنیاں زُلفی بُخاری کی ملکیت

435 آف شور کمپنیوں کے مُتعلق نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اُن میں سے 6 آف شور ... 25 جون 2018 (22:39) 10:39 PM, June 25, 2018

پاکستان تحریکِ انصاف چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست زُلفی بُخاری آج پہلی مرتبہ نیب کی کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور نیب نے ان سے سے 15 اور کمپنیوں کے مُتعلق نیب کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں . نیب حُکام نے زُلفی بُخاری سے ڈیڑھ گھنٹے تک تحقیقات کیں اور آج کی کاروائی مُکمل ہونے پر زُلفی بُخاری نیب آفس سے واپس روانہ ہو گئے ہیں .

اُن سے کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم کے سربراہ نے سوال کئے اُن کی دہری شہریت کے مُتعلق سوالات ُاٹھائے گئے. اُن سے پوچھا گیا کہ اُنھوں نے رقم بیرون مُلک مُتقل کی یا پھر اُن کے بیرونِ مُلک کیا اثاثے تھے اور ان کا آمدنی کا زریعہ کیا تھا زُلفی بُخاری نے ان کے تمام سولات کے جواب دئیے آج ایک بیرسٹ زُلفی بُخاری کے ساتھ آئے تھے مگر اُنھیں تفشیشی کمرے کے باہر ہی روک دیا گیا کہ آپ اندر نہیں جا سکتے ہیں. 435 آف شور کمپنیوں کے مُتعلق نیب نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اُن میں سے 6 آف شور کمپنیاں زُلفی بُخاری کی ملکیت ہیں .ُزلفی بُخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بُدھ کو اُنھیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے . .

متعلقہ خبریں