پی ٹی آئی کے اندر اور باہر ایسا کلچر پیدا کیا جب بھی کسی کا دل سوال کرنے کو چاہے تو اُسے سوال کرنے کا حق حاصل ہے ۔2013 کے انتخابات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی کے اندر اور باہر ایسا کلچر پیدا کیا جب بھی کسی کا دل سوال کرنے کو چاہے تو اُسے سوال کرنے کا حق حاصل ہے ۔2013 کے انتخابات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی کے اندر اور باہر ایسا کلچر پیدا کیا جب بھی کسی کا دل سوال کرنے کو ... 25 جون 2018 (22:01) 10:01 PM, June 25, 2018

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ماریہ میمن کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جو 2013 کے انتخابات تھے اُس میں ٹکٹ جاری کرنے میں میرا بھی ایک حصہ تھا . اُس وقت پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی یہ تھی کہ ہم نئے لوگوں کو انتخابات میں لائیں گے .ُچنانچہ 80% نئے اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا اور اُن میں سے 40% ایسے تھے جو 35 سال کی عُمر سے کم کے تھے . ہم نے اندرونی حالات کا جائزہ لیا اور میڈیا کے اُُوپر بھی تجزیہ نگاروں ِ نے تبصرے کئیے وہ بھی ہمارے سامنے ہیں .اس مرتبہ پالیسی تھوڑی مُختلف رکھی گئی ہے کہ ایسے لوگ جن کو الیکشن لڑنے کا تجربہ ہو تو وہ کرپٹ بھی نہ ہوں اور پاکستان تحریکِ انصاف میں آنا چاہیں تو اُنھیں آنے دیا جائے جو اس قابل ہوں اُن کو ٹکٹ بھی جاری کیا جائے . لوگوں کو جو پی ٹی آئی سے شکایات ہیں اُس کے مُتعلق میں یہ کہوں گا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے اندر اور باہر ایسا کلچر پیدا کیا جب بھی کسی کا دل سوال کرنے کو چاہے تو اُسے سوال کرنے کا حق حاصل ہے . پارٹی میں اس مرتبہ ببھی کارکنان کو نظر انداز نہیں کیا گیا

مگر البتہ لاہور میں کُچھ لوگ نظر انداز ہو ئے ہیں .جو لوگ ٹکٹ جاری کر رہے ہوتے ہیں اُ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے اور جو کیس پیش کر رہے ہوں اُن کی غلطی بھی ہو سکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ کسی کو ہدف بنا کر ٹکٹ جاری نہ کئے گئے ہوں . باقی علاقوں یں ٹکٹوں کی تقسیم کے مسائل حل ہو گئے ہیں .لاہور کا مسئلہ حل کرنے کیلئے عمران خان خود لاہور آ رہے ہیں اور اُمید ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ حل ہو جائے گا .

متعلقہ خبریں