شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ہونے والی لڑائی پر عمران خان کی رائے جانئے

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ہونے والی لڑائی پر عمران خان کی رائے جانئے

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ہونے والی لڑائی پر عمران خان کی رائے ... 25 جون 2018 (11:28) 11:28 AM, June 25, 2018

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ہونے والی لڑائی پر عمران خان کا کہنا ہے کہ :" اختلافات تو ہر پارٹی میں ہوتے ہیں آپ ن لیگ دیکھیں پیپلز پارٹی میں دیکھیں پیپلز پارٹی میں اب کم ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے وہ لوگ سائیڈ پر کر دیے ہیں جو اختلاف کرتے ہیں - یہ جو کچھ ہوا ہے یہ بڑا مایوس کن ہے پارٹی کے لیے لیکن خیر یہ اتنا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے یہ حل ہو جائے گا آپس میں اور اب تو سارے اپنے اپنے حلقوں میں جا کے لڑیں گے -یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے پارٹیز میں ایسا ہوتا رہتا ہے کہ ایک کہتا ہے اس ک ٹکٹ دو ایک کہتا ہے اس کودو -" عمران خان نے آزاد امیدواروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :"مجھے یہ سمجھ نہیں آتی جو لوگ آزاد الیکشن لڑتے ہیں تو اس کا مقصد کیا ہے -میں آزاد امید وار کھڑا ہو جاتا ہوں اور الیکشن جیت بھی جاتا ہوں لیکن میں پالیٹکس میں اس لیے آیا ہوں کہ میں پاکستان کے لیے کچھ کر سکوں لیکن جب میں آزاد جیتتا ہوں تو میں کچھ نہیں کر سکتا پھر میں چار پانچ لوگوں کے ساتھ گروپ بنا کر خود کو وزارت کے لیے بیچ دیتا ہوں -"

متعلقہ خبریں