میں اعلانیہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ لاہور کی ٹکٹوں کے اندر بے حد ناانصافی ہوئی ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

میں اعلانیہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ لاہور کی ٹکٹوں کے اندر بے حد ناانصافی ہوئی ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

میں اعلانیہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ لاہور کی ٹکٹوں کے اندر بے حد ناانصافی ہوئی ... 25 جون 2018 (10:50) 10:50 AM, June 25, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے پریس کانفرنس سے گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مُجھے صحافیوں نء کہا کہ آپ نے زعیم قادری والی پریس کانفرنس کرنی ہے چوہدری نثار والی نہیں کرنی ہے . ولید اقبال کا کہنا تھا کہ یہ دونوں شخصیات میرے لئے قابل احترام ہیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پچھلے دنوں پاکستان کی تین عظیم شخصیات کھوئی ہیں.مُشتاق یوسفی صاحب جو کہ ایک بُہت اچھے لکھاری تھے . مُجھے بُہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ تم پی ٹی آئی کا چہرہ ہو . میں ایک بات اعلانیہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہانگیر ترین ایک نیشنل لیڈر ہیں .عمران خان بھی نیشنل لیڈر ہیں اُن دونوں نے کل بات چیت میڈیا سے کی تھی .میرے ذمے لاہور کہ ذمہ داری سونپی گئی تھی . اس لئے میں لاہور کے حوالے سے بات کروں گا میں اعلانیہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ لاہور کی ٹکٹوں کے اندر بے حد ناانصافی ہوئی ہے .

ہمارے کارکنان کا استحصال ہوا ہے جنھوں نے قید کی صعوبتیں برداشت کہ ہیں .جنھوں نے آنسو گیس کا سامنا کیا . پولیس جن کے گھروں سیڑھیاں لگا کر پھلانگتی ہوئی اُنھیں گرفتار کرنے کیلئے گُھسی اور اُنھیں قید کیا . ایسے لوگ جنھوں نے قُربانیاں دی اُن کی بجائے انتخابی ٹکٹ نئے آنےوالے لوگوں کو دے دئیے گئے ہیں . میں عمران خان صاحب کو سلیوٹ پیش کرنا چاہوں گا کیونکہ میں اُن کی مُشکل کو سمجھتا ہوں . اُنھوں نے کہا تھا کہ 4000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں ٹکٹوں کیلئے , یہ واقعہ ہی بُہت مُشکل مرحلہ ہوتا ہے .

متعلقہ خبریں