رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں کا ملک بھر میں جشن۔

رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں کا ملک بھر میں جشن۔

رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں کا ملک بھر میں جشن۔ 25 جون 2018 (01:45) 1:45 AM, June 25, 2018

ترکی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں 91 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ رجب طیب اردوان کی فتح کا اعلان کردیا گیا ہے، رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں نے جشن منایا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدارتی انتخاب میں 91 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق 53 فیصد ووٹوں کے ساتھ طیب اردوان سب سے آگے ہیں، اپوزیشن امیدوار محرم انجے 30 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قبل ازیں ترکی میں ہونے والے انتخابات میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم انجے، میرل ایکسینر، سلاحتین دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں