معروف سابق کرکٹر محسن خان عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے۔

معروف سابق کرکٹر محسن خان عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے۔

معروف سابق کرکٹر محسن خان عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے۔ 25 جولائی 2018 (10:39) 10:39 AM, July 25, 2018

معروف سابق کرکٹر محسن خان عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے۔ محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کیا کوئی اپنی ماں کے ساتھ غداری کرسکتا ہے،عمران خان کو ووٹ دیں تاکہ ہم اپنی تقدیر بدل سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور عمران خان وہ شخص ہے جو اکیلا 22 سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔پہلے یہ انسان کرکٹ میں بہتری لے کر آیا اب وہ پورے پاکستان کی بہتری کے لیے نکلا ہے۔عمران خان کا نعرہ ہی تعلیم ،صحت اور قانون کی بالادستی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر ہسپتال بنایا پاکستانیوں کے لیے،نمل بنائی اپنی قوم کے لیے۔

جب عمران خان کی حکومت آئی گی تو آپ دیکھیں گے کہ عمران خان کیسا انقلاب لائے گا۔اس موقع پر وہ بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی تکلیف نہیں ہم آرام سے رہ سکتے ہیں مگر ہمیں تکلیف یہ کہ ہماری نئی نسل کو بنیادی سہولیات ملنا ضروری ہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم بھی آپ کو ناامید کریں تو آپ ہمیں بھی مسترد کردیں۔آج اپنے مطلب کا نہیں سوچنا ،ہمیں پاکستان کا سوچنا ہے ،اپنی ماں کا سوچنا ہے کیونکہ پاکستان ہماری ماں ہے۔

متعلقہ خبریں