کوفی عنان کو 13 ستمبر کو ان کے آبائی شہر گھانا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کوفی عنان کو 13 ستمبر کو ان کے آبائی شہر گھانا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کوفی عنان کو 13 ستمبر کو ان کے آبائی شہر گھانا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 25 اگست 2018 (14:44) 2:44 PM, August 25, 2018

افریقی ملک گھانا کے صدر نانا اکوافو ۔اڈو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے آنجہانی سیکرٹری جنرل اور امن نوبل انعام یافتہ کوفی عنان کو 13 ستمبر کو ان کے آبائی شہر گھانا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ کوفی عنان کے اہل خانہ کے ایک وفد سےملاقات کے دوران صدر اڈو نے کہا کہ کوفی عنان کی تدفین ایک عالمی اور سفارتی علامت کے ساتھ ریاست کے ایک عظیم رہ نما کے طورپر کی جائے گی جسے سرکاری سطح پر منعقد کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات کے موقع پر عالمی رہ نماؤں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان گذشتہ ہفتے کے روز سوئٹرزلینڈ کے ایک اسپتال میں 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی قریبی ایک فاؤنڈیشن کے مطابق وفات کے وقت کوفی عنان کی دوسری اہلیہ نانی اور ان کے بیٹے اما نوکوجو اور نینا ان کے ساتھ تھے۔کوفی عنان سنہ 1997ء کو پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقرر کیے گئے۔ انہوں نے 2006ء تک دو بار عالمی ادارے کی قیادت کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سوئٹرزلینڈ کے دارالحکومت جنیوا کے قریبی علاقے میں رہائش اختیار کرلی تھی اور اس کے بعد وہ براعظم افریقا میں گڈ گورننس کی کوششوں میں مصروف ہوگئے تھے۔کوفی عنان کو سنہ 2001ء میں عالمی ادارے میں اصلاحات اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں