مسجد حرام کی چھت سے ایک عراقی حاجی نے صحن مطاف میں چھلانگ لگا دی

مسجد حرام کی چھت سے ایک عراقی حاجی نے صحن مطاف میں چھلانگ لگا دی

مسجد حرام کی چھت سے ایک عراقی حاجی نے صحن مطاف میں چھلانگ لگا دی 25 اگست 2018 (11:08) 11:08 AM, August 25, 2018

سعودی عرب کے حکام نے بتایا ہے کہ مسجد حرام کی چھت سے ایک عراقی حاجی نے صحن مطاف میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔

حرمین شریفین پریزیڈنسی کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق گذشتہ روز رات آٹھ بج کر دس منٹ پر عراق سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی نے مسجد حرام کی چھت سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کی چھت کے ساتھ حفاظتی باڑ ہونے کے باوجود عراقی حاجی نے چھلانگ لگا دی۔المنصوری نے بتایا کہ چھلانگ لگانے سے صحن مطاف میں طواف کرنے والے دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں