پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی بدل لی ۔ن لیگ یا پپپلز پارٹی نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی بدل لی ۔ن لیگ یا پپپلز پارٹی نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی بدل لی ۔ن ... 24 مئی 2018 (21:02) 9:02 PM, May 24, 2018

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سابق رہنما فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئی ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فوزیہ قصوری کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا۔

پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے گزشتہ روز کئی سالوں کی رفاقت کے بعد اچانک اپنی پارٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ چیئرمین کو ارسال کیا جسے انہوں نے فوری طور پر منظور کرلیا۔

ایک روز بعد ہی ڈاکٹر فوزیہ قصوری پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچیں جہاں اُن کا مصطفیٰ کمال اور دیگر پارٹی قائدین نے استقبال کیا، اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری کوپی ایس پی میں خوش آمدیدکہتےہیں، ان کے شامل ہونے پر آج ہمارے نظریے کی توثیق ہوگئی۔

فوزیہ قصوری نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی ایس پی جوائن کرلی اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا دو سال میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی جماعت بن گئے، کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیا، پھر بھی لوگ شامل ہورہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پر مخالفین نے کئی طرح کے الزامات لگائے گئے مگر آج ہمارے پاس4 رکن قومی اسمبلی،18 صوبائی اسمبلی کے اراکین اورڈپٹی میئر ہیں۔

متعلقہ خبریں