وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیر اعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی کس بات سے پھر گئے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ملاقات سے انکار کر دیا۔بات بگڑ گئی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیر اعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی کس بات سے پھر گئے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ملاقات سے انکار کر دیا۔بات بگڑ گئی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیر اعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی کس بات ... 24 مئی 2018 (20:49) 8:49 PM, May 24, 2018

اسلام آباد (ویب یسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں‌ وزیراعظم کے نام پر بحران تاحال برقرار ہے، اس معاملے پر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی آج ہونے والی بڑی ملاقات منسوخ ہوگئی۔

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اب وزیراعظم سے نگران وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی، کیونکہ وہ ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی ہے۔ ہو سکتا ہے پارٹی سے مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی کیلئے 2 نام سپیکر کو بھجوا دوں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے، اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ملاقات نہیں ہوگی.

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نگراں وزیر اعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں، ہمیں کہا گیاججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دیے.

متعلقہ خبریں