پولینڈ میں فٹ بال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔اسٹیڈیم میں موجود افراد ایک دوسرے کے ساتھ کیا کرتے رہے کہ آپ انڈیا پاکستان کے میچ کا جذبہ بھول جا ئیں گے

پولینڈ میں فٹ بال اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔اسٹیڈیم میں موجود افراد ایک ... 24 مئی 2018 (15:15) 3:15 PM, May 24, 2018

پولینڈ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں 0۔2 سے ہارتی ٹیم لیچ پوزنن کے مداح شکست قریب دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے۔لچ پوزانن وائسلا کے پرستاروں نے اسٹیڈیم پر چڑھائی کر دی اور آگ لگا دی. فائر فائٹرز کو مداخلت کرنا پڑ ی. اس کھیل کو چند منٹ کے لئے وقفہ دیا گیا .مداحوں نے آتشگیر مواد کا آزادانہ استعمال کیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیڈیم کالے دھویں سے بھر گیا۔ اس موقع پر دو سو کے قریب پولیس اہل کاروں نے اسٹیڈیم کے اندر نازک صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

اس کھیل کو تقریبا 10 منٹ تک وقفہ دیا گیا کیونکہ فائر فائٹرز کو اسٹیڈیم میں بلایا گیا تھا.

اس دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، جن کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

میچ 1-1 پر ختم ہوا۔

متعلقہ خبریں