بھارت رقم منتقلی کے الزام پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال ابتک کا سب سے بڑا اقدام

بھارت رقم منتقلی کے الزام پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال ابتک کا سب سے بڑا اقدام

بھارت رقم منتقلی کے الزام پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب ... 24 مئی 2018 (13:58) 1:58 PM, May 24, 2018

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت رقم منتقلی کے الزام پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب توہین آمیز پریس ریلیز پر14 دن میں معافی مانگیں اور ایک ارب روپے کاہرجانہ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ چیئرمین نیب انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کرائیں،معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قانونی نوٹس کے مطابق 8 مئی کو نیب نےجھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلیز جاری کی، بھارت میں منی لانڈرنگ سے 4.9 ارب ڈالر منتقلی کا الزام لگایا گیا، جن رپورٹس پر نوٹس لیا گیا 8 مئی کی پریس ریلیز میں ان کا حوالہ نہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا نواز شریف تجربہ کار سیاستدان ہیں 3مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، با وثوق ذرائع سے تصدیق کے بغیر اعلامیہ جاری کر دینا بدنیتی پر مبنی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ میاں نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب سے 24 میں معافی مانگنے، بہ صورت دیگر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں