کیا عمرہ زائرین میں وبائی مرض پھوٹ پڑا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت نےو ضاحتی بیان جاری کردیا

کیا عمرہ زائرین میں وبائی مرض پھوٹ پڑا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت نےو ضاحتی بیان جاری کردیا

کیا عمرہ زائرین میں وبائی مرض پھوٹ پڑا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت نےو ضاحتی ... 24 مئی 2018 (13:00) 1:00 PM, May 24, 2018

سعودی عرب نے عمرہ زائرین میں وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کی تردید کی ہے۔

تفصیلات کیمطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اس سال کے دورا ن میں عمرہ زائرین میں کسی وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اور مجموعی طور پر صحت کی صورت حال بہتر ہے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس نے مکہ مکرمہ میں واقع اپنے اسپتالوں اور طبی مراکز میں عمرہ زائرین کو پیشگی حفاظتی تدابیر کی خدمات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عمرہ زائرین میں کسی بھی وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپورنگرانی کی جائے گی،مکہ کے شہریوں اور مکینوں میں موسمی انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کی مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں