پیپلز پارٹی کو 4 بار حکومت ملی،ن لیگ کو تین مرتبہ مگر ۔۔۔۔ہمارے مُخالفین کہتے ہیں کہ 100 دن کا منصوبہ ۔۔۔۔جواب ہے نصر من اللہ و فتح قریب ۔علی محمد خان کا ویڈیو پیغام

پیپلز پارٹی کو 4 بار حکومت ملی،ن لیگ کو تین مرتبہ مگر ۔۔۔۔ہمارے مُخالفین کہتے ہیں کہ 100 دن کا منصوبہ ۔۔۔۔جواب ہے نصر من اللہ و فتح قریب ۔علی محمد خان کا ویڈیو پیغام

پیپلز پارٹی کو 4 بار حکومت ملی،ن لیگ کو تین مرتبہ مگر ۔۔۔۔ہمارے مُخالفین ... 24 مئی 2018 (12:46) 12:46 PM, May 24, 2018

پی ٹی آئی کے راہنما علی محمد خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہیکہ ہمارے مُخالفین کہتے ہیں کہ 100 دن کا منصوبہ کیسے پُورا ہو گا تو میرا اُن کو صرف ایک ہی جواب ہے نصر من اللہ و فتح قریب -انہوں نے کہا کہ . جب کسی بڑے آدمی نے کوئی پلان کیا ہے اس کی مُخالفت کی گئی ہے لوگوں نے مزاق اُڑایا ہے .جب جناب روسول اللہ صلٰی اللہ وسلم نے نبوت کا اعلان کیا تو کافروں نے مزاق اُڑایا اور جب جناح نے پاکستان بنانے کیلئے کوشش کی تو تب بھی سب نے مزاق اُڑایا بن گیا نا پاکستان .عمران خان نے جب بھی کوئی کام شروع کیا تو یہ لوگ نے مزاق اُڑاتے ہیں پھر خاموش ہوتے ہیں اور پھر آجاتے ہیں ہمارے ساتھ مل کر شامل ہو جاتے ہیں ہم انھی خوش آمدید کہتے ہیں فتحِ مکہ پیغام ہی یہ ہے کہ کوئی آپ کے رستے پر چل کر آئے تو دروازے بند مت کرو انشااللہ ہم آپ کیلئے 100 دن کا منصوبہ مُکمل کرینگے .

ن لیگ کے بارے می انکا کہنا تھا کہ ن لیگیوں کو اس منصوبے سے بُہت تکلیف پہنچی ہے آخری دن اپنی وزارتیں چلاؤ ان آخری دنوں میں اپنی کمائی حلال کر لواور پیپلز پارٹی والو! آپ نے جو دس سال سندھ میں گُزارے ہیں اور ن لیگ والو جو دس سال آپ نے پنجاب میں گُزارے پیپلز پارٹی کو 4 بار وزارت ملی اور ن لیگ کو تین مرتبہ مگر ملک حالات جوں کے توں ہیں . اگر پاکستان کی تقدیر بدلی تو صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کے ممبران کی ہی نہیں پاکستانی بچوں ہی کی نہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹیکے بچوں کی بھی تقدیر بدلے گی۔

انہوں نے مزید کھا کہ جب بھی عمران خان نے کوئی کام شروع کیا تو اُنھیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لوگوں نے ہمیشہ اُن کا مزاق اُڑایا کہ یہ فاسٹ باؤلر نہیں بن سکتا عمران خان نے بن کر دکھایا ویسٹ انڈیز کو اُن کی سر زمین پر ناکوں چنے چبوائے .لوگ کہتے تھے وہ ہسپتال نہیں بنا پائینگے ہسپتال بھی بنا کر دکھایا .کے پی کے میں کرپٹ پولیس کا خاتمہ کیا ,تعلیمی میدان میں واضح مُثبت تبدیلی لائی .کوئی بھی عمران خان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا .ہمارے ساتھ اللہ کی مدد ہے . نواز شریف اور زرداری کیطرح عوام کو دھوکہ نہیں دیا . ٹیکس کا نظام ٹھیک کر کے دکھائیں گے دُنیا میں سب سے زیادہ کم ٹیکس پاکستانی لوگ دیتے ہیں ایسا کیوں ہے کیونکہ اُنھیں ان کرپٹ لوگوں پر یقین نہیں ہے مگر جب عمران خان جیسا بااعتماد اور دیانتدار آدمی کھڑا ہو گا لوگ اس پر یقین کریں گے اور عمران خان کے پاس اسد عمر جیسی ٹیم ہو گی اور پاکستانی معشیت میں مثبت تبدیلی آئیگی عمران خان بنا کر دکھائے نیا پاکستان جہاں نواز شریف اور اُن کی یٹی کیلئے بھی وہی قانون ہو