فلسطینی صدر محمود عباساس وقت کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔ تشویشناک خبر سامنے آ گئی۔

فلسطینی صدر محمود عباساس وقت کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔ تشویشناک خبر سامنے آ گئی۔

فلسطینی صدر محمود عباساس وقت کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں۔ تشویشناک خبر ... 24 مئی 2018 (12:31) 12:31 PM, May 24, 2018

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی ذمّے دار نے بتایا ہے کہ صدر محمود عباس مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق رام اللہ میں کنسلٹنٹ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر سعید سراحنہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ ہسپتال میں صدر محمود عباس کے جو ٹیسٹ ہوئے ان کے نتائج اچھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی حالت اس وقت اطمینان بخش ہے۔

اس سے چند روز قبل کنسلٹنٹ ہسپتال میں فلسطینی صدر کے ایک کان کا آپریشن ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے اندر یہ تیسرا موقع ہے کہ 82 سالہ محمود عباس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وفا ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر منگل کے روز کان کے چھوٹے سے آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد انہیں فارغ کر دیا گیا تھا تاہم جمعے کے روز وہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔