انڈیا اور امریکہ پاکستان کیخلاف کیا کرنے جا رہے ہیں ۔۔۔ امریکہ کے افغانستان آنے کی وجہ کیا تھی۔مشہو ر دفاعی تجزیہ نگارکے ھولناک انکشافات

انڈیا اور امریکہ پاکستان کیخلاف کیا کرنے جا رہے ہیں ۔۔۔ امریکہ کے افغانستان آنے کی وجہ کیا تھی۔مشہو ر دفاعی تجزیہ نگارکے ھولناک انکشافات

انڈیا اور امریکہ پاکستان کیخلاف کیا کرنے جا رہے ہیں ۔۔۔ امریکہ کے ... 24 مئی 2018 (12:00) 12:00 PM, May 24, 2018

  زاہد حامد نے نجی ٹ وی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ جب 2001 میں امریکی افغانستان میں آئے تھے اس وقت اُن کا اولین مقصد کیا تھا ,وہ کیوں نائن الیون کے بعد افغانستان میں سب سے پہلے داخل ہوئے تھے . افغانستان میں قُدرتی ذخائر تھے اس کے علاوہ امریکہ کا سب سے بڑا مقصد پاکستان کو نیوکلیائی طاقت اور ایٹمی طاقت سے محروم کرنا تھا . 2005 میں سی آئی اے کی رپورٹ آئی تھی جس میں اُنھوں نے بہت کُھلم کُھلا کہا تھا کہ 2015 تک ہم پاکستان کے نقشے تبدیل کر دیں گے . اُس وقت ان کی ایک بڑی ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کر رہی تھی .کراچی میں اربن وار شروع کی گئ اور ان کو آپس میں لڑا دیا گیا تھا پی ایل اے بھی چالو ہو چُکی تھی.لٰہذا امریکہ کو اس بات کا پورا یقین تھا کہ 2015 تک پاکستان کو وہ ختم کر دیں گے . لیکن اللٰہ کا فضل ہوا کہ پاکستان آرمی نے دوبارہ سے سب کُچھ مُنظم کیا اور چوتھی سے پانچویں جنگ کو سمجھا اور مُختلف جگہوں پر خوارج کے خلاف آپریشن کیا .پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے خوارج کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف امریکہ میں کوئی بھی پالیسی نہیں ہیں اُن کے بڑے بڑے ناصح اُن کو چھوڑ کر جا رہے ہیں اور اُن کے اپنے اندر شدید اختلافات ہیں. امریکہ یہ چاہتا تھا کہ پاکستان کا بوجھ انڈیا اُٹھا لے گا اور انڈیابھی کی بھی پالیسی یہی تھی کہ وہ افغانستان کے ذیعے پاکستان میں آئیں .مگر پاکستان کے اندر مزاحمت شدید ہےاور اس وقت انڈیا کی یہی فریسٹریشن آپ پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر دیکھ سکتے ہیں .

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کی گیم کو پیچھے دھکیلا ہے اور خوارج کا بھی خاتمہ کیا ہے .اب پاکستان امریکہ اورانڈیا کو فریسٹریٹ کر چُکا ہےاب اُن دونوں ممالک کا اتحاد اس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ پاکستان کو اب نہیں رہناچاہئے دُنیا کے نقشے پر . انڈیا کو جو فرسٹریشن افغانستان میں ہوئی ہے وہ اب پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر دباؤ بڑھائیں گے اور یہی بات اب دیکھنے میں سامنے بھی آرہی ہے .امریکہ اور انڈیا کو اپنی غصہ اب پاکستان پر کسی طرح بھی اُتارنا ہے . انڈیا اور امریکہ ہمیشہ اس جدوجہد میں مصروف رہے ہیں کہ پاکستان اور چائنا کی تجارت اور سی پیک کو کسی طرح روک لیا جائے کیونکہ اس سے پاکستان کو زیادہ منافع ہوتا ہے امریکہ اور انڈیا کو اس میں کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچتا اب کچھ ماہ میں وہ پاکستان پر معاشی طور پر اتنا دباؤ ڈال دینگے کہ جو کام اُن کی بڑی بڑی ایجنسیاں نہی کر پائیں وہ اب یہ دباؤ کریگا لیکن اب پاکستان کو مُستحکم ہونا ہے سیاسی لخاظ سے بھی اور معاشی لخاظ سے بھی ملٹری کے لخاظ سے پاکستان اللہ کا شُکر ہے مُستحکم ہے .

متعلقہ خبریں