پندرہ سالہ لڑ کے نے فیس بک پر اعلان کیا کہ

پندرہ سالہ لڑ کے نے فیس بک پر اعلان کیا کہ "میں سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے لازمی طور پر موت کو گلے۔۔۔اسکے بعد کیا ھوا۔پڑھئے چونکا دینے والی خبر

پندرہ سالہ لڑ کے نے فیس بک پر اعلان کیا کہ "میں سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ... 24 مئی 2018 (10:56) 10:56 AM, May 24, 2018

مصر میں ایک 15 برس کے لڑکے نے اپنے فالوورز اور دوستوں کو اُس وقت حیرت میں ڈال دیا جب اُس نے فیس بک پر اعلان کیا کہ وہ خود کشی کر لے گا۔

جمعے کے روز اپنے بلاگ میں مذکورہ لڑکے محمد یاسر نے لکھا کہ " میں سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے لازمی طور پر موت کو گلے لگا لینا چاہیے۔ مجھے اس بھیانک خواب سے نجات حاصل کر لینا چاہیے جس سے آج میں دوچار ہوں۔ میری خود کشی کی صورت میں کوئی مجھے نابالغ ذہن کا مالک نہ سمجھے بلکہ میرے لیے دعا کر ے "۔

مذکورہ بچّے کے فالوورز نے اس کی پوسٹ پر تبصروں میں نصیحتیں کیں اور اس سے اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کا مطالبہ کیا اور ہمت اور صبر کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنے پر زور دیا۔

اتوار کے روز مصری سکیورٹی فورسز کو 15 سالہ محمد یاسر کی لاش مل گئی جو الشرقیہ صوبے کے شہر الزقازیق میں جھیل مویس میں ڈوب گئی تھی۔

متعلقہ خبریں