سوشل میڈیا پر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبر ۔۔۔۔ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے حقیقت بتا دی

سوشل میڈیا پر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبر ۔۔۔۔ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے حقیقت بتا دی

سوشل میڈیا پر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبر ۔۔۔۔ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ ... 24 مئی 2018 (10:06) 10:06 AM, May 24, 2018

امریکہ میں پاکستانی قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار دیدی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ایف ایم سی کارzویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے دوگھنٹے تک ملاقات کی ۔ یہ گذشتہ چودہ ماہ کے دوران ہونے والی چوتھی ملاقات تھی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عافیہ صدیقی سے قونصل جنرل نے تفصیلی ملاقات کی ہے، وہ خیریت سے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں اوراس حوالے سےعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا تھا کہ ان کا گزشتہ 2 سالوں سے عافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں