ترکی میں صدارتی انتخابات:صدر رجب طیب ایردوآن فتحیاب

ترکی میں صدارتی انتخابات:صدر رجب طیب ایردوآن فتحیاب

ترکی میں صدارتی انتخابات:صدر رجب طیب ایردوآن فتحیاب 24 جون 2018 (23:53) 11:53 PM, June 24, 2018

ترکی میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور کل ڈالے گئے ووٹوں میں 70.5 فی صد کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔صدارتی انتخابات کے غیر حتمی اور جزوی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن کو قریباً 56 فی صد ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔

صدر ایردوآن کے مد مقابل سیکولر ری پبلکن پارٹی کے امیدوار محرم انیچ نے 29.4 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔اگر کوئی بھی صدارتی امیدوار کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 50 فی صد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا تو 8 جولائی کو دوبارہ دوسرے مرحلے میں صدارتی انتخابات ہوں گے۔

سی این این ترک اور دوسرے مقامی نشریاتی اداروں کے مطابق

ترکی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں 91 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ رجب طیب اردوان کی فتح کا اعلان کردیا گیا ہے، رجب طیب اردوان کی فتح پر حامیوں نے جشن منایا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدارتی انتخاب میں 91 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق 53 فیصد ووٹوں کے ساتھ طیب اردوان سب سے آگے ہیں، اپوزیشن امیدوار محرم انجے 30 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قبل ازیں ترکی میں ہونے والے انتخابات میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں محرم انجے، میرل ایکسینر، سلاحتین دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل ہیں۔

ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کی جیت کے واضح امکانات ہیں تاہم حزب اختلاف کے رہنما محرم انجے انہیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

۔

متعلقہ خبریں