کرپشن ہوائی جہاز پر سفر پر رہی ہے اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری

کرپشن ہوائی جہاز پر سفر پر رہی ہے اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری

کرپشن ہوائی جہاز پر سفر پر رہی ہے اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر ... 24 جون 2018 (22:58) 10:58 PM, June 24, 2018

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پھر نظام کے خلاف ہو گئے ہیں . ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان عوامی لیگ کسی بھی کارکن کوانتخابی ٹکٹ جاری نہیں کرے گی .

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آج تک ایک بھی کرپٹ انسان کو سزا نہیں دی گئی .موجودہ سیاسی نظام کو کرپشن ,بد دیانتی ,خیانت,لوٹ مار ,جھوٹ ,دھوکہ دہی اور گندگی سے پاک کرنے کیلئے یہ ایک سیاسی جنگ ہے . فکری اور نظریاتی شعور کی بیداری کیلئے جنگ ہے . احتساب کے نام پر پاکستان میں 2 سال سے زائد عرصے میں کیا نہیں ہوا لوگوں کی اُمیدیں بندھی لیکن آج حالات یہ ہیں کہ کرپشن بے تحاشا زیادہ ہو رہی ہے . کرپشن ہوائی جہاز پر سفر پر رہی ہے اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کر رہا ہے ,شور و ہنگامہ بُہت کیا گیا مھر ایک بھی کرپٹ شخص کو سزا نہیں دی گئی .کوئی ایک کرپٹ شخص جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں گیا .

متعلقہ خبریں