اگر نیب کی انکوائری کی بات کی جائے تو میں بھی نیب ذدہ ہوں مُجھ پر بھی نیب کی انکوائری چل رہی ہے ،لیکن پی ٹی آئی نیب کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے، عمران خان

اگر نیب کی انکوائری کی بات کی جائے تو میں بھی نیب ذدہ ہوں مُجھ پر بھی نیب کی انکوائری چل رہی ہے ،لیکن پی ٹی آئی نیب کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے، عمران خان

اگر نیب کی انکوائری کی بات کی جائے تو میں بھی نیب ذدہ ہوں مُجھ پر بھی نیب کی ... 24 جون 2018 (22:46) 10:46 PM, June 24, 2018

پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 24 نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیب کی انکوائری کی بات کی جائے تو میں بھی نیب ذدہ ہوں مُجھ پر بھی نیب کی انکوائری چل رہی ہے مُجھ پر یہ الزام لگایا کہ میں پانچ سال سے20 لاکھ کا ہیلی کاپٹر کے پی کے میں استعمال کر رہا ہوں اور کے پی کے نیب اس معاملے پر میرے اُوپر بھی انکوائری کر رہی ہے . اگر علیم خان کے اُوپر اکوائری ہو رہی ہے تو انکوائری اور بھی بُہت سارے لوگوں کے اوپر ہو رہی ہے پرویز خٹک کے اُوپر بھی انکوائری چل رہی ہے اور یہ مُلک میں بُہت اچھا قدم اُٹھایا جا رہا ہے . عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جسٹس جاوید اقبال صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہو کہ اُنھوں نے بُہت اچھا کام شوع کیا ہے .

یہ یاد رکھیں کہ پی ٹی آئی نے اس کام کو سراہا ہے اور اُنھیں خوش آمدید کہا ہے کہ ہمارے اوپر انکوائری کرو .شہباز شریف اور سندھ کے ممبران نے نیب کے اُوپر تنقید کی ہے .جہاں تک جہانگیر ترین کی نااہلی کا معاملہ ہے تو وہ 3 سال سے سیکرٹری جنرل کے عُہدے سے مُستعفی ہو چُکے ہیں . اگر وہ ابھی پارٹی میں ہیں تو وہ ہماری پارٹی کے 3 سال تک سیکرٹری جنرل رہے چُکے ہیں .انتخابات میں ٹکٹ جاری کرنے کے لئیے اور پارٹی کو مُنظم کرنے کیلئے اُن کی ایڈوائز کی ضرورت پڑتی ہے .

متعلقہ خبریں