لوگ 24 جولائی کو بھی پُوچھیں گے کہ الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں ہو رپے. اس غیر یقینی کی صورتحال نے پاکستان کو بُہت نُقصان پُہنچایا ہے .۔پڑھئے اہم حقائق

لوگ 24 جولائی کو بھی پُوچھیں گے کہ الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں ہو رپے. اس غیر یقینی کی صورتحال نے پاکستان کو بُہت نُقصان پُہنچایا ہے .۔پڑھئے اہم حقائق

لوگ 24 جولائی کو بھی پُوچھیں گے کہ الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں ہو رپے. اس غیر ... 24 جون 2018 (21:55) 9:55 PM, June 24, 2018

عادل عباس کے پروگرام میں معروف صحافی فہد حُسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا الیکشن تاریخ میں حیران کُن اور دلچسپ الیکشن ہے . اس مرتبہ الیکشن انوکھےحالات میں مُنعقعد ہوئے ہیں . اس مرتبہ جو سب سے زیادہ بُنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ غیر یقینی کہ صورتحال ہے . ابھی بھی بُہت سارے لوگ یہ سوال مُختلف پارٹیوں کے رہنماؤؤں ,تجزیہ نگاروں ,اور صحافیوں سے پُوچھتے ہیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں ہو رہے ہیں . میرے خیال میں لوگ 24 جولائی کو بھی پُوچھیں گے کہ الیکشن ہو رہے ہیں کہ نہیں ہو رپے. اس غیر یقینی کی صورتحال نے پاکستان کو بُہت نُقصان پُہنچایا ہے . لیکن ان تمام صورتحال کے باوجود بھی نہیں لگتا کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہو گئے ,اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے ایک ہفتے کے بعد اُمید واروں کے ناموں کی فہرست آ جائیگی اور اس کے بعد ساری پارٹیوں کی جانب سے کمپلین شروع ہو گی . میری یہ رائے ہے کہ تمام تر بےیقینی کے باوجود ہم 25 جولائی کو الیکشن کی جانب آئیں گے .

دوسری جانب ن لیگ نے چوہدری نثار کے خلاف اپنا کوئی اُمید وار میدان میں نہیں اُتارا ہے .کل کی پریس کانفرنس میں سب سوچ رہے تھے چوہدری نثار کوئی سخت بات کریں گے اور اُنھوں نے اس سے اجتناب کیا .چوہدری نثار کے الیکشن جیتنے کے امکانات بُہت روشن ہو گے ہیں اگر ن لیگ اپنا کوئی اُمید وار کھڑا کر دیتی تو ووٹ بڑھتا اور پی ٹی آئی کیلئے بھی جیتنے کا چانس بن گیا تھا مگر اب چوہدری نثار کے جیتنے کے چانس زیادہ ہے . چوہدری نثار اگر جیت جاتے ہیں تو ن لیگ کے درمیان کُچھ مفاہمت کے دروازے کُھل جائینگے .

متعلقہ خبریں