ہسپتال میں سیاست کے اُوپر بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔نواز شریف

ہسپتال میں سیاست کے اُوپر بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔نواز شریف

ہسپتال میں سیاست کے اُوپر بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔نواز شریف 24 جون 2018 (21:24) 9:24 PM, June 24, 2018

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو , نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سیاست کے اُوپر بات کرنا اچھا نہیں لگتا ہے . میاں مُحمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس جانا چاہتا ہوں واپس جا کر سیاست کروں گا .

واضح رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز پہلے کے مقابلے میں بہتر ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کاش میں جمعرات (14 جون) سے پہلے ان کے پاس آ جاتا تو بہتر ہوتا کم از کم وہ اُس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں۔

قبل ازیں کل پاکستان مُسلم لیگ ن کے سابق سربراہ میاں مُحمد نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہے . نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں وہاں ائیر پورٹ پر پہنچا تو حسن نواز کا فون آیا تھا کہ ائیر پورٹ سے سیدھا اسپتال پہنچیں کہ کلثوم نواز کی طبیعت تشویشناک ہے . جھے نہیں معلوم تھا کہ کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جب یہاں آیا تو معلوم ہوا کہ کلثوم نواز اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں ڈاکٹر سے بات چیت ہوئی تو اُنھوں نے بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے ڈاکٹرز کی یہ تمام باتیں سُن کر بُہت تکلیف ہوتی ہے . نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا مشکور ہوں کہ اُنھوں نے دُعاؤؤں میں یاد رکھا . جب سے یہاں آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش نہیں آیا ہے اور اُن سے بات نہیں ہو سکی . نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی کوئی وقت ہوتا ہے کہ ساری مُشکلات ایک وقت ہی آن پڑتی ہیں .

متعلقہ خبریں