افغانی بریانی‎ کی ترکیب

افغانی بریانی‎ کی ترکیب

افغانی بریانی‎ کی ترکیب 24 جون 2018 (13:15) 1:15 PM, June 24, 2018

اجزاء:

1. بکرے کا گوشت آدھا کلو

2.لال مرچ آدھا پانچ عددکاجو 25 گرام

3.نمک حسب ذائقہ

4 ادرک اور لہسن کا پیسٹ آدھا چا ئے کا چمچ

5.پیاز ایک عدد

6.گھی ایک چوتھائ کپ

7.ہری الا ئچی 5 سے 6 عدد

8.گرم مسالہ دو چائے کے چمچ ( پسا ہوا)

9..لونگ آدھا چائے کا چمچ چاول 300گرام

10ہری مرچ تین عدد

11دھنیا ایک چوتھائ گٹھی( باریک کٹی ہوئ )

12کیوڑہ دو کھانے کے چمچے

13 زغفران ایک ڈبیا

14انڈے چار عدد ابلے ہوئے

15زردے کا رنگ ( حسب ضرورت )

16پودینہ ایک چوتھائ گٹھی

ترکیب:

1.گرائینڈر میں ثابت لال مرچ اور کاجو کوتھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں

2.اب گوشت میں تھوڑا سا نمک اور ادرک اور لہسن کا پیسٹ لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں .

3.ایک پتیلی میں گھی گرم کر کےپیاز کو گولڈن کریں اور تھوڑی دیر بعد نکال لیں .

4.ایک اور برتن میں کاجو والا پیسٹ, گوشت ,اور پسا گرم مسالہ شامل کر لیں اور تھوڑی دیر بھونیں .

5.اب اس میں ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ساتھ میں ہری الائچی,دار چینی اور لونگ شامل کر کےڈھکیں اور دم پر پکنے کے لیئے چھوڑدیں .

6.اب ایک اور دیگچی میں پانی بھر کر چاول ,نمک , ہری مرچ, ڈال لیں .

7.جب چاول دوکنی رہے جائیں تو چھان لیں .

8.گوشت جب گل جائے تو اسمیں ہرا دھنیا, پودینہ ,اور انڈے شامل کر لیں .

9.اب اس پرچاولوں کی تہہ لگا دیں .

10.اس کے بعد زردے کا رنگ ,کیوڑا, اور زغفران شامل کر لیںں اور بارہ منٹ تک دم دیں .

11.مزے دار افغانی بریانی تیار ہے.

متعلقہ خبریں