ترکی نے بغاوت میں معاونت 47 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترکی نے بغاوت میں معاونت 47 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترکی نے بغاوت میں معاونت 47 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 24 جون 2018 (12:10) 12:10 PM, June 24, 2018

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج میں موجود باغی عناصر کی سرکوبی کی مہم کے تحت پولیس نے دو سال قبل بغاوت میں معاونت کے شبے میں کم سے کم 47 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترکی سے نشریات پیش کرنے والے’ترک سی این این‘ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تازہ کریک ڈاؤن گذشتہ منگل کو شروع کیا گیا جس میں اب تک 124 مشتبہ ’باغیوں‘ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ گرفتار کیے گئےافراد امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گذارنے والے مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔

ترکی کی موجودہ حکومت اور حکمران جماعت ’آق‘ 15 جولائی 2016ء کو ملک میں انقلاب کی ناکام کوشش کرنے کا الزام فتح اللہ گولن پرعاید کرتی ہے تاہم گولن ان الزامات کو سختی سے رد کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں