کون بنے گا ۔ترکی کا سلطان؟ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ آج جاری

کون بنے گا ۔ترکی کا سلطان؟ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ آج جاری

کون بنے گا ۔ترکی کا سلطان؟ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ... 24 جون 2018 (12:07) 12:07 PM, June 24, 2018

ترکی میں آج اتوار کے روز صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ تقریبا ساڑھے دس برس قبل اقتدار تک پہنچنے کے بعد رجب طیب ایردوآن اور ان کی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے لیے حالیہ انتخابات ایک چیلنج ہیں۔

یہ انتخابات ترکی میں ایک طاقت ور صدارتی نظام کے نفاذ کا آغاز بھی ہوں گے جس کے لیے ایردوآن طویل عرصے سے کوشاں ہیں۔ سال 2017ء میں ہونے والے ریفرینڈم میں ترکوں کی ایک تھوڑی تعداد نے اس نظام کے حوالے سے ایردوآن کی حمایت کی تھی۔

ترکی کی جدید تاریخ میں رجب طیب ایردوآن مقبول ترین اور ساتھ ہی سب سے زیادہ اختلاف کے حامل رہ نما شمار کیے جاتے ہیں۔ ملک میں انتخابات کا انعقاد نومبر 2019ء میں ہونا تھا تاہم ایردوآن نے قبل از وقت انتخابات کی تاریخ پیش کر دی۔ ایردوآن کے مطابق نئے اختیارات کے ذریعے وہ زیادہ بہتر صورت میں ترکی کی بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل سے نمٹنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں