سعودی عرب کی خواتین آج سے ڈرائیونگ کر سکیں گی۔

سعودی عرب کی خواتین آج سے ڈرائیونگ کر سکیں گی۔

سعودی عرب کی خواتین آج سے ڈرائیونگ کر سکیں گی۔ 24 جون 2018 (11:57) 11:57 AM, June 24, 2018

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ملک میں خواتین کی ڈرائیونگ کی اجازت سے متعلق اعلان پرآج 24 جون بہ روز اتوار سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے دیکھی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے خواتین کی ڈرائیونگ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہےسعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی اٹھنے کے بعد شاہراؤں پر خواتین آزدانہ گاڑیاں چلا رہی ہیں جب کہ بہت سی خواتین ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔

سعودی عرب میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے ادارے نے چند روز قبل ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ خواتین مجاز تاریخ سے قبل گاڑی نہ چلائیں ورنہ انہیں پانچ سو سے 900 ریال تک جرمانہ اور گاڑی ضبط کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خواتین کی جانب سے گاڑی چلانے کا بے حد شوق ہونے کے باوجود قانون کی پابندی کی گئی۔

متعلقہ خبریں