زعیم قادری کہتا ہے کہ حمزہ شہباز دس دس کروڑ روپیہ لیتا ہے ٹکٹ دینے کے لیے کوئی مجھے کہہ دے کہ عمران خان نے ایک بھی پیسہ لیا ہو ٹکٹ دینے کے لیے۔عمران خان

زعیم قادری کہتا ہے کہ حمزہ شہباز دس دس کروڑ روپیہ لیتا ہے ٹکٹ دینے کے لیے کوئی مجھے کہہ دے کہ عمران خان نے ایک بھی پیسہ لیا ہو ٹکٹ دینے کے لیے۔عمران خان

زعیم قادری کہتا ہے کہ حمزہ شہباز دس دس کروڑ روپیہ لیتا ہے ٹکٹ دینے کے لیے ... 24 جون 2018 (09:58) 9:58 AM, June 24, 2018

عمران خان نے بنی گالہ میں احتجاج کرنے والے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :"یہ آپ کا حق ہے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ٹکٹوں کے سلسلے میں ناانصافی ہوئی ہے تو یہ آپ کا حق ہے یہاں آنا -یہ بات میں آپ کو بتاؤں کہ یہ تین ہفتے میں نے بہت مشکل گزارے ہیں اتنے میں نے اپنی زندگی میں مشکل نہیں گزارے دھرنے میں میں نے ایک سو چھبیس دن اتنی مشکل سے نہیں گزارے جتنے یہ تین ہفتے مجھے ٹکٹ دینے میں لگے ہیں -ہم بارہ بارہ گھنٹے بیٹھے ہیں اور ساڑھے چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا اور اس میں سے ابھی تک پانچ سو لوگوں کو ٹکٹ ملے ہیں اور زیادہ سے زیادہ دو ڈھائی سو لوگوں کو اور ملیں گے تو سمجھ جائیں یہ مشکل کام ہے -اتنے زیادہ لوگوں نے اپلائی کیا تو مایوسی تو ہونی تھی - پھر میں نے کہا جن لوگوں کو شکایت وہ بتائیں میں نے ری ویو کیا -ایک ہفتے سے میں بیٹھتا ہوں فائلیں دیکھتا ہوں کتنی جگہوں پہ ہم نے سر وے کروائے ہیں - میں آپ کو ایک بات واضح کر دوں مجھے انسانوں کا ڈرنہیں ہے میں صرف اپنے اللّٰہ سے ڈرتا ہوں کہ کہیں مجھ سے آپ لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو جائے زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے صرف دس فیصد حلقے ایسے تھے کہ جہاں مشکل پیش آئی -ایک امیدوار پرانا ہے اور ایک نیا آ گیا ہے اس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں اب ہم الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں الیکشن جیتیں گے تو تبدیلی لائیں گے -اب اگر این جی او کی طرح الیکشن لڑ رہے ہیں تو کہیں گے کہ جی پرانے کو لے کر آؤ -تو ہم اس کو ٹکٹ دیں گے جو الیکشن لڑنے کی سائنس زیادہ جانتا ہے -کسی جگہ ہم زیادہ وفاداری کے بنا پر ٹکٹ دے دیتے ہیں پرانے نئے میں سے جس کے الیکشن جیتنے کے زیادہ چانس ہوں ان کو ٹکٹ دیتے ہیں اور میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں -انشاءاللّٰہ اگلے دو تین دنوں میں لسٹ پوری کر کے ری ویو کے ساتھ آپ لوگوں کو دوں گا -میں انسان ہوں مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے - باقی جماعتوں کو دیکھ لو اور پی ٹی آئی کو دیکھ لو ایک بھی عمران خان کے رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں ملا ایک بھی عمران خان کے دوست کو ٹکٹ نہیں ملا کوئی ایک آدمی مجھے بتا دے کہ میں نے پیسے لے کے ٹکٹ دیے ہوں وہ کیا کہہ رہا ہے زعیم قادری کہتا ہے کہ حمزہ شہباز دس دس کروڑ روپیہ لیتا ہے ٹکٹ دینے کے لیے کوئی مجھے کہہ دے کہ عمران خان نے ایک بھی پیسہ لیا ہو ٹکٹ دینے کے لیے سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے کوئی بیس سال پرانی ہیں وہ کہتی ہمیں ٹکٹ دو اور کوئی پانچ چھ سال پرا نی ہیں اور انہوں نے اتنی محنت کی ہے وہ کہتی ہیں ہمیں ٹکٹ دو اور کچھ کو میں سمجھتا ہوں کہ ان کو آنا چاہیے جو قانون سازی جانتی ہوں جو تحریک انصاف کا مؤقف بلند کر سکیں -ایک بات ہو سکتی ہے کہ خواتین کو پارٹی کے اندر الیکشن کے زریعے اوپر لانا چاہیے یہ سب سے بہتر طریقہ ہے باقی پارٹیوں کے اندر دیکھیں کوئی کسی کی بہن ہے کوئی کسی کی بیٹی ہے کوئی کسی کی رشتہ دار ہے -ہم لوگوں نے کوشش تو کی ہے نا کہ جو عورتیں پرانی ہیں اور جو کچھ نئی محنت والی ہیں اور کچھ جو اسمبلی کے اندر جا کر بول سکیں ان کوآگے لائیں آخر میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے پر امن طریقے سے احتجاج کیا اور یہ آپ کا حق ہے اور انشاءاللّٰہ چار دنوں میں آپ کو لسٹ مل جائے گی امیدواروں کی اور آپ اس سے زیادہ مطمئن ہوں گے -"

متعلقہ خبریں