چودھری نثار صاحب کئی کشتیوں پر سوار ہیں -کبھی وہ کہتے ہیں اس کشتی میں جاؤں گا کبھی ان کو لگتا ہے کہ یہ کشتی ڈوب رہی ہے تو چھلانگ لگائیں اور اگلی جشتی میں جائیں اور۔۔۔۔حیرت انگیز انکشاف

چودھری نثار صاحب کئی کشتیوں پر سوار ہیں -کبھی وہ کہتے ہیں اس کشتی میں جاؤں گا کبھی ان کو لگتا ہے کہ یہ کشتی ڈوب رہی ہے تو چھلانگ لگائیں اور اگلی جشتی میں جائیں اور۔۔۔۔حیرت انگیز انکشاف

چودھری نثار صاحب کئی کشتیوں پر سوار ہیں -کبھی وہ کہتے ہیں اس کشتی میں جاؤں گا ... 24 جون 2018 (09:27) 9:27 AM, June 24, 2018

معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے پروگرام اعتراض میں چودھری نثار صاحب کی موجودہ حالت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" چودھری نثار صاحب کئی کشتیوں پر سوار ہیں -ہمارے بہت اچھے دوست بلکہ بزرگ ہیں تیس سال سے ان کے ساتھ تعلق ہے ہمارا لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ کئی کشتیوں پر سوار ہیں کبھی وہ کہتے ہیں اس کشتی میں جاؤں گا کبھی ان کو لگتا ہے کہ یہ کشتی ڈوب رہی ہے تو چھلانگ لگائیں اور اگلی جشتی میں جائیں اور پھر ان سے کوئی کہے کہ اس کشتی میں تھوڑا سا دم ہے تو وہ واپس اسی کشتی میں آ جاتے ہیں تو زعیم قادری صاحب سے مقابلہ کریں تو انہوں نے ایک ہی دفعہ میں فیصلہ کر لیا ہے اور یہ تین چار آفرز لے کے بیٹھے ہیں کہ کون سا لیٹر سائن کروں - کس کی آفر زیادہ ہے کس کی آفر قبول کروں -تو پھر جو تجارت ہوتی ہے وہ انسان کو لے ڈوبتی ہے - زعیم قادری صاحب نے فیصلہ کر لیا اور اس پر ڈٹ گئے حالا نکہ ان کو سعد رفیق منانے گئے تھے -تو چودھری نثار صاحب نے پہلے جو کانفرنس کی تھی اس میں انہوں نے جو بات کی وہ غالب کے اشعار نہیں تھے کہ سمجھ نہ آتے کلیئر کٹ بات کی تھی لیکن اس پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف نے ان سے رابطہ کر لیا اور کہا کہ ہم آپ کے حلقے میں کسی کو ٹکٹ نہیں دے رہے آپ تھوڑا سا انتظار کریں تو وہ رک گئے ہیں -"

متعلقہ خبریں