میرے محبوب قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سائنسدان ہیں اور ایسے سائنسدان ہیں کہ ٹھنڈی تار سے بجلی نکال لیتے ہیں -یہ ایسے سائنسدان ہیں جو دہی کے بنا لسی بنا لیتے ہیں یہ ایسے سائنسدان۔۔۔۔۔۔۔پڑھئے دلچسپ تجزیہ

میرے محبوب قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سائنسدان ہیں اور ایسے سائنسدان ہیں کہ ٹھنڈی تار سے بجلی نکال لیتے ہیں -یہ ایسے سائنسدان ہیں جو دہی کے بنا لسی بنا لیتے ہیں یہ ایسے سائنسدان۔۔۔۔۔۔۔پڑھئے دلچسپ تجزیہ

میرے محبوب قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سائنسدان ہیں اور ایسے سائنسدان ہیں ... 24 جون 2018 (09:09) 9:09 AM, June 24, 2018

پروگرام "سوال یہ ہے "میں معروف تجزیہ کار ار ارشاد بھٹی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ :"اڑھائی سے تین سو کے قریب حریت پسند ہیں میرے محبوب قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سائنسدان ہیں اور ایسے سائنسدان ہیں کہ ٹھنڈی تار سے بجلی نکال لیتے ہیں - یہ ایسے سائنسدان ہیں جو دہی کے بنا لسی بنا لیتے ہیں یہ ایسے سائنسدان ہیں جو پانی میں مدہانی ڈال کے مکھن بنالیتے ہیں یہ ایسے سائنسدان ہیں جو تجربے تو ملکی اور قومی فائدے کے لیے کرتے ہیں لیکن فائدہ صرف ان ہوتا ہے ترقی صرف ان کی ہوتی ہے -

یہ پیرا شوٹر ہیں دھوکے میں ماہر ہوتے ہیں -تھانہ کچہری اور پٹواری ازم میں ماہر ہوتے ہیں محکمہ موسمیات سے ان کا باقاعدہ رابطہ ہوتا ہے اور یہ وہ پرندے ہیں جو زلزلہ آنے سے پہلے اڑ جاتے ہیں یہ ایسے لوگ ہیں جن کے بارے میں سنجیدہ گفتگو کرنا حرام ہے اور ان کا نام لینے کے بعد وضو کرنا شریعاً جائز ہے -الیکٹیبلز جب ہوتے ہیں تو مدد کی ضرورت نہیں ہوتی -ہم اپنی مدد آپ کر لیتے ہیں آپ بھی الیکٹیبل ہیں میں بھی الیکٹیبل ہوں مدد کے بہانے افتخار صاحب ہمیں الیکٹیبل کا دو گھنٹے کا لیکچر نہ دیں بات بنیادی طور پر یہ ہے کہ یہ ہر فن مولا ہوتا ہے سیاست ان کے بغیر نہیں چلتی مگر اب ان کا حال برا ہونے والا ہے اب وقت بدل رہا ہے آپ جمال لغاری کو دیکھیں اور باقیوں کو دیکھیں اور وہ فاروق لغاری جن کو میاں صاحب طعنے دیتے تھے کہ یہ غدار ہیں اور انگریزوں کے کتے نہلانے والے ہیں ان کے بیٹے ہی میاں صاحب کا جلسہ بھرنے کے لیے خدا کا واسطہ دے رہے تھے تو یہ الیکٹیبل کی ذہنیت ہوتی ہے -تو سوشل میڈیا ظالم چیز ہے اور میڈیا کے تو منفی اور مثبت دونوں اثرات ہوتے ہیں -کوئ چیز چھپائے نہیں چھپ رہی -"

متعلقہ خبریں