پہلے آپ صرف ترانہ تھیں اب آپ قومی ترانہ بن گئی ہیں۔۔۔پڑھئے یحیٰ خان کے دور کا دلچسپ قصہ

پہلے آپ صرف ترانہ تھیں اب آپ قومی ترانہ بن گئی ہیں۔۔۔پڑھئے یحیٰ خان کے دور کا دلچسپ قصہ

پہلے آپ صرف ترانہ تھیں اب آپ قومی ترانہ بن گئی ہیں۔۔۔پڑھئے یحیٰ خان کے ... 24 جولائی 2018 (13:17) 1:17 PM, July 24, 2018

یحیٰ خان کے دور حکومت میں اداکارہ ترانہ کے بارے میں ایک لطیفہ زبان زدِ عام تھا کہ ایک شام ایک عورت صدارتی محل میں پہنچی اور یہ کہہ کر اندر داخل ہونے کا مطالبہ کیا کہ ‘میں اداکارہ ترانہ ہوں ، سیکورٹی گارڈز نے جواب دیا.کہ تم کیا ہو ہمیں پرواہ نہیں ہے ہر کسی کو اندر جانے کے لئے پاس کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاتون مصر رہیں اور اےڈی سی سے بات کرنے کا مطالبہ کیا جس نے اداکارہ کو اندر آنے کی اجازت دے دی۔ اداکارہ جب دو گھنٹے بعد واپس لوٹی تو گارڈ نے اداکارہ کو سیلیوٹ کیا۔ اداکارہ نے روئیے کی تبدیلی کی وجہ پوچھی تو گارڈنے جواب دیا۔ پہلے آپ صرف ترانہ تھیں اب آپ قومی ترانہ بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں