وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے مندرجات پر ایک نیا تنازعہ شروع

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے مندرجات پر ایک نیا تنازعہ شروع

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک ... 24 اگست 2018 (14:25) 2:25 PM, August 24, 2018

وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے مندرجات پر ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے کہ جب پاکستانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران انہوں نے پاکستان میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔تاہم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی بیان کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، لہذا اسے درست کیا جانا چاہیے۔س حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ امریکا مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کی بات چیت سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو جمعرات کو ٹیلفون کیا تھا، جس کے دوران تمام دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پر بات کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں