اب کی بار پی ٹی آئی کی اہم ترین وکٹ گر گئی۔سینئر راہنما پارٹی چھوڑ گئیں۔

اب کی بار پی ٹی آئی کی اہم ترین وکٹ گر گئی۔سینئر راہنما پارٹی چھوڑ گئیں۔

اب کی بار پی ٹی آئی کی اہم ترین وکٹ گر گئی۔سینئر راہنما پارٹی چھوڑ گئیں۔ 23 مئی 2018 (23:25) 11:25 PM, May 23, 2018

تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو بھجوادیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں پارٹی سربراہان کے موجودہ اقدامات سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی کاپی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ تبدیلی کے خواہشمند لوگوں نے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کیں، لیکن 2013 کے بعد پارٹی اپنے راستے سے دور ہوتی گئی۔

فوزیہ قصوری کا عمران خان کو بھیجے گئے استعفیٰ میں کہنا ہے کہ آپ نے پارٹی کی باگ ڈور ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں دے دی جن کیخلاف ہم آغاز سے لڑتے آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہ عمل تابوت میں آخری کیل ثابوت ہوگا، وہ ایسے اقدامات کا دفاع نہیں کرسکتیں، اس لئے پارٹی سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی کے کارکنوں نے جانیں دیں، لیکن قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا لہذا میرے لیے پارٹی کے حالیہ فیصلوں کا دفاع ممکن نہیں ہے۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو نصیحت کی کہ وہ وزیراعظم بن کر تبدیلی کا وعدہ پورا کریں۔

سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔

متعلقہ خبریں