آرمی چیف جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شنکیاری پہنچ گئے۔ جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں۔۔۔۔۔۔نوجوان افسران کو بطور انسٹرکٹر دیکھ کر خوشی کا اظہار۔پڑھئے

آرمی چیف جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شنکیاری پہنچ گئے۔ جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں۔۔۔۔۔۔نوجوان افسران کو بطور انسٹرکٹر دیکھ کر خوشی کا اظہار۔پڑھئے

آرمی چیف جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شنکیاری پہنچ گئے۔ جونیئر لیڈرز کا جدید ... 23 مئی 2018 (19:56) 7:56 PM, May 23, 2018

شنکیاری (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جونیئر لیڈر اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈر اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر لیڈر شپ کی تربیت جدید خطوط پر انتہائی ضروری ہے کیونکہ جونیئر قیادت کا جنگی حالات میں کردار انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف کا فاٹا اور مالاکنڈ سے نوجوان افسران کو بطور انسٹرکٹر دیکھ کر خوشی کا اظہار ۔ اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل ہدایات الرحمان بھی موجود تھے، اکیڈمی کمانڈنٹ نے آرمی چیف کو تربیتی امور پر بریفنگ دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاویدہ باجوہ نے کہا کہ جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم کردار ہوتا ہے، جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایل اے جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈ آفیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت دیتا ہے، اکیڈمی کمانڈنٹ نے آرمی چیف کو تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں