جنید جمشید کی یاد میں کراچی میں تعمیر کی جا نیوالی مسجد کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔تصاویر جاری۔اللہ کے گھر کی خوبصورتی دیکھ کر آپ بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے۔

جنید جمشید کی یاد میں کراچی میں تعمیر کی جا نیوالی مسجد کو عوام کیلئے کھول ... 23 مئی 2018 (18:52) 6:52 PM, May 23, 2018

جنید جمشید کی یاد میں کراچی میں تعمیر کی جا نیوالی مسجد کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔جنید جمشید نے گا نے سے تائب ہو کر اسلامی طرز حیات اپنایا تھا ۔

2016 ء میں پی آئی اے کے فضائی حادثے میں جنید جمشید کی موت کے بعد سارا ملک سو گوار ہو گیا تھا۔ لیکن انکے پیار اور نیک عمل کا پیغام جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ انہیں جامعہ دارلعلوم کراچی کے قبرستان میں دفنایا گیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت کے بعد جب میں نے پوری دنیا میں مسلمانوں کو کسی نہ کسی وجہ سے مصیبت میں دیکھا تو یہ میرے ذہن پر سوار ہو گیا۔ میں نے ان مذہبی سکالرز کیساتھ بیٹھنا شروع کر دیا جو صرف اس میں ہی منہمک تھے کہ امت ان مصیبتوں سے کیسے باہر نکل سکتی ہے۔ یہ سوچ بہت ہی نیک تھی کہ وہ میرے، میرے خاندان اور پوری امت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں