بھارت کی کنٹرول لائن پر دوبارہ فائرنگ۔ شہادت اور زخمی ھونے کی اطلاعات

بھارت کی کنٹرول لائن پر دوبارہ فائرنگ۔ شہادت اور زخمی ھونے کی اطلاعات

بھارت کی کنٹرول لائن پر دوبارہ فائرنگ۔ شہادت اور زخمی ھونے کی اطلاعات 23 مئی 2018 (14:54) 2:54 PM, May 23, 2018

شکر گڑھ (آن لا ئن) بھارت کی جارحیت جاری ۔ بھارت کی جانب سے آج پھر شکر گڑھ سیکٹر اور سیالکوٹ میں نہتے شہریوں پر فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ ایک خاتون سمیت چارافراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ کئی روز سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے کئی شہری شہید و زخمی بھی ہو چکے ہیں ۔آبادی میں خوف و ہراس پا یا جا رہا ہے۔ اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں