لائیو شو تھپڑ کیس: فریقین کے وضاحتی بیان سامنے آ گئے۔ایک دوسرے پر پھر الزامات کی بوچھاڑ۔پڑھئے اور فیصلہ کیجئے کون حق پر تھا۔

لائیو شو تھپڑ کیس: فریقین کے وضاحتی بیان سامنے آ گئے۔ایک دوسرے پر پھر الزامات کی بوچھاڑ۔پڑھئے اور فیصلہ کیجئے کون حق پر تھا۔

لائیو شو تھپڑ کیس: فریقین کے وضاحتی بیان سامنے آ گئے۔ایک دوسرے پر پھر الزامات ... 23 مئی 2018 (14:37) 2:37 PM, May 23, 2018

اسلام آباد(آئی این این) میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا ایشو بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں ان کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے۔ ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے اور جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر خانہ جنگی بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ کوئی تنظیم نہیں ادھر ادھر سے لوٹے جمع کر کے خلا پر نہیں ہو سکتا۔

دوسری جانب بھی لائیو پروگرام کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ رسید کرنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے وضاحت کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کو اچانک رد عمل کے تحت تھپڑ رسید کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور آرمی سے متعلق نازیبا زبان ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔اُمید ہے کہ دانیال عزیز اب اپنی زبان پر قابو رکھیں گے اور جھوٹ کا پرچار نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں