پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم معائدہ طے پا گیا۔جانئے پاکستان ایسی کیا چیز خریدنے جا رہا ہے جس سے دفاعی لحاظ سے پاکستان مزید مضبوط ہو جائے گا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم معائدہ طے پا گیا۔جانئے پاکستان ایسی کیا چیز خریدنے جا رہا ہے جس سے دفاعی لحاظ سے پاکستان مزید مضبوط ہو جائے گا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم معائدہ طے پا گیا۔جانئے پاکستان ایسی کیا چیز ... 23 مئی 2018 (13:32) 1:32 PM, May 23, 2018

 اسلام آباد(اردو دنیا آن لائن)پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم دفاعی معائدہ طے پایا ہے۔ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترکی سے 30 عدد " اتاک " ہیلی کاپٹر خرید ے گا ۔

تفصیلات کیمطابق دفاعی صنعت کے ماہر توران نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ دفاعی صنعت کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دیبر , اتاک ہیلی کاپٹر کی برآمدات سے متعلق آئندہ چند دنوں میں ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے ۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ اس 1.5 ملین ڈالر کے اس سمجھوتے پر دونوں ممالک ک صدر جلد ہی دستخط کریں گے . ماہ نومبر 2017 میں پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر نے 30 عدد حملہ آور ہیلی کاپٹر اور 4 عدد جنگی بحری جہازوں کی فروخت کے متعلق کاروائی کے نوے فیصد مکمل ہونےمیں اور اس سلسے کریڈٹ کے مسئلے میں مصروف ہو نے کے بارے میں آگاہ کیا تھا . یہ خرید و فروخت پاکستان اور ترکی کے درمیان سب سے بڑی دفاعی درآمدات کی حیثیت رکھتی ہے ۔