نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کے انبار لگا د یئے۔پی ٹی آئی کس کے اشارے پر کام کرتی ہے؟ نواز شریف کا بڑا الزام

نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کے انبار لگا د یئے۔پی ٹی آئی کس کے اشارے پر کام کرتی ہے؟ نواز شریف کا بڑا الزام

نواز شریف نے پی ٹی آئی پر تنقید کے انبار لگا د یئے۔پی ٹی آئی کس کے اشارے پر ... 23 مئی 2018 (10:29) 10:29 AM, May 23, 2018

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا میرے بیانیہ کو قبول کر رہی ہے، چشتیاں جلسے میں لوگ نعرے لگا رہے تھے ووٹ کو عزت دو۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں لوگ لڑتے رہے رہے، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے۔ ترقی کا وہاں کوئی قابل ذکر کارنامہ نہیں، صرف جھوٹ، دھرنے اور الزام ہے۔

انہوں نے نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کلچر یہی ہے، اس کلچر کے ذمے دار عمران خان ہیں۔ انہوں نے ہی اس کلچر کی بنیاد رکھی۔

جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی کے درمیان بھی تلخ کلامی سے متعلق سوال پر نوازشریف نے کہا کہ ایک ایک کرکے سارے سچ باہرآرہے ہیں،کے پی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی ارکان گتھم گتھاہوتے رہے،ایک ایک کرکے ان کے سارے پول کھل رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی نے کیاکام کیاہے؟ پی ٹی آئی کوئی قابل ذکرکارنامہ بتادے،سوائے دھرنوں اورامپائرکی انگلی کی طرف دیکھنے کے پی ٹی آئی نے کیاکیا؟نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں لوگ گتھم گتھا رہے، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے۔ ’ترقی کا وہاں کوئی قابل ذکر کارنامہ نہیں، صرف جھوٹ، دھرنے اور الزام ہے، امپائر کی انگلی اور اس کے پیچھے ناچنا ہے‘۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ کہاں ہے؟ ایک ارب درخت، 360 ڈیم کہاں ہیں۔ ہم نیا پختونخواہ دیکھنے کے لیے جانے کو تیار ہیں۔

،انہوں نے کہا کہ 5 بجے اٹک جلسے سے خطاب کروں گا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ اخباروں اورٹی وی چینلز کو ڈرایا جانا افسوسناک ہے یہ سب چیزیں نوٹ ہو رہی ہے ۔