سبیکا کے قتل پر اظہار تعزیت کیلئے امریکا سے اہم شخصیت کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون

سبیکا کے قتل پر اظہار تعزیت کیلئے امریکا سے اہم شخصیت کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون

سبیکا کے قتل پر اظہار تعزیت کیلئے امریکا سے اہم شخصیت کا آرمی چیف جنرل قمر ... 23 مئی 2018 (10:11) 10:11 AM, May 23, 2018

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون، سبیکا شیخ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی ہے ۔ جنرل جوزف کا معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا ۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتاز ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 طلبا ہلاک ہوئے تھے جس میں سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 18 مئی کو فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔ فائرنگ کرنے والے 17 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جو کہ اسی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔