افغانستان میں طالبان کا شدید ترین حملہ۔کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی۔اہم افسران بھی شامل۔

افغانستان میں طالبان کا شدید ترین حملہ۔کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی۔اہم افسران بھی شامل۔

افغانستان میں طالبان کا شدید ترین حملہ۔کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی۔اہم ... 23 مئی 2018 (04:11) 4:11 AM, May 23, 2018

غزنی(آن لائن) افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں طالبان کے تابڑ توڑ حملوں میں افسران سمیت 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نے غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی کے حوالے سے بتایا کہ ضلع دہ یَک میں 7 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کا کمانڈر بھی شامل ہے، دیگر 7پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔

غزنی کے صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی نے کہا ہے کہ ضلع ڈی یاک میں 7 پولیس ہلاک ہوئے ہیں جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کے کمانڈر حاجی برکت بھی شامل ہیں دیگر 7 پولیس اہلکار ضلع جگاتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔

صوبائی ترجمان عارف نوری کے مطابق طالبان کے حملوں میں ضلع جگاتو اور ڈی یاک میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا گیا ہے۔

ان حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو منگل کی صبح تک جاری رہے۔

متعلقہ خبریں