داعش کے غیر ملکی کارکن کو عراق میں پھانسی کی سزا۔ملزم کیا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا-اہم انکشا فات منظر عام پر

داعش کے غیر ملکی کارکن کو عراق میں پھانسی کی سزا۔ملزم کیا کرنے کا ارادہ رکھتا تھا-اہم انکشا فات منظر عام پر

داعش کے غیر ملکی کارکن کو عراق میں پھانسی کی سزا۔ملزم کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ... 23 مئی 2018 (03:47) 3:47 AM, May 23, 2018

بغداد(ویب ڈیسک) عراق میں سینٹرل کرمنل کورٹ نے منگل کے روز ایک فیصلے میں داعش سے تعلق کے الزام میں بیلجیم کے ایک باشندے کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق طارق جدعون نامی یہ بیلجین شہری وڈیو ٹیپس میں فرانس اور بیلجیم کو حملوں کا نشانہ بنانے کا مطالبہ کرتا تھا۔

سال 1988ء میں پیدا ہونے والا طارق 2014ء میں دہشت گرد تنظیم داعش کی صفوں میں شامل ہوا۔ وہ تنظیم میں "ابو حمزہ البلجیکی" کی عرفیت سے جانا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی یورپی باشندوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ داعش کو مسلم دنیا میں ایک متنازعہ جماعت سمجھا جاتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دس مئی کو عدالتی کارروائی کے آغاز پر طارق نے خود کے بری ہونے پر اصرار کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ "راستہ بھٹک گیا تھا"۔

متعلقہ خبریں