پاکستا ن فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا۔اھم بیا ن جاری۔ سلامتی کونسل کے اقدام کی مذمت۔

پاکستا ن فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا۔اھم بیا ن جاری۔ سلامتی کونسل کے اقدام کی مذمت۔

پاکستا ن فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا۔اھم بیا ن جاری۔ سلامتی ... 23 مئی 2018 (02:56) 2:56 AM, May 23, 2018

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی او آئی سی کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔

اس سے قبل فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) کے پراسیکیوٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے الزامات کی مکمل تحقیقات کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بیش بہا ثبوت دستیاب ہیں ۔

متعلقہ خبریں