لائیو شو میں سیاستدان آپس میں گتھم گتھا ،نعیم الحق کا دانیال عزیز پر وار۔یہ قوم کو پیغام دیا جا رہا ہے۔

لائیو شو میں سیاستدان آپس میں گتھم گتھا ،نعیم الحق کا دانیال عزیز پر وار۔یہ قوم کو پیغام دیا جا رہا ہے۔

لائیو شو میں سیاستدان آپس میں گتھم گتھا ،نعیم الحق کا دانیال عزیز پر وار۔یہ ... 23 مئی 2018 (02:28) 2:28 AM, May 23, 2018

لاہور(اردو دنیا آن لائن) نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے چور کہنے پر لیگی رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا-

تفصیلات کیمطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کو ٹاک شو کے دوران تھپڑ دے مارا۔ دونوں رہنماؤں میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

نعیم الحق اور دانیال عزیز کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں پیش آیا۔ پروگرام میں سینیئر صحافی افتخار احمد اور پیپلز پارٹی کی رہنماء نفسیہ شاہ بھی موجود تھیں۔

پروگرام میں دانیال عزیز نے نعیم الحق کو چور کہہ کر پکارا جس پر انک غصہ آگیا اور وفاقی وزیر کو لائیو شو میں تھپڑ مار دیا۔

جسکے بات اس قدر بڑھ گئی کہ پہلے نفیسہ شاہ اور اسکے بعد دانیال عزیز شو چھوڑ کر چلے گئے۔

متعلقہ خبریں