میری میاں مُحمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی سے کوئی دُشنمی یا ناراضگی ہے صرف اختلاف ہے،نیوز لیکس خود ساختہ تھی میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی ہے ,جو باتیں رپورٹر کو بتائی گئیں وہ۔۔۔۔۔۔۔چوہدری نثار کا چونکا دینے والا نیا بیان

میری میاں مُحمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی سے کوئی دُشنمی یا ناراضگی ہے صرف اختلاف ہے،نیوز لیکس خود ساختہ تھی میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی ہے ,جو باتیں رپورٹر کو بتائی گئیں وہ۔۔۔۔۔۔۔چوہدری نثار کا چونکا دینے والا نیا بیان

میری میاں مُحمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی سے کوئی دُشنمی یا ناراضگی ہے صرف ... 23 جون 2018 (23:59) 11:59 PM, June 23, 2018

چوہدری نثار نے آج پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور نواز شریف کے اختلافات کو بغاوت کا نام دیا گیا .میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی میں ہر کارکن کا اختلاف رائے حق ہوتا ہے میری میاں مُحمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی سے کوئی دُشنمی یا ناراضگی ہے صرف اختلاف ہے اور مُجھ سے وہ باتیں بھی منسوب کی گئیں جو میں نے کبھی کہی ہی نہیں ہیں .ووٹ بنک میرا زیادہ ہو گا یا نواز شریف کا,تو اس بارے میں 25 کو پتہ چل جائے گا .نیوز لیکس خود ساختہ تھی میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی ہے ,جو باتیں رپورٹر کو بتائی گئیں وہ میری تھی ہی نہیں . کہا گیا کہ اگر میں مُنہ کھولوں گا تو میاں صاحب مُنہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے . میں نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں دس غلطیاں ہیں تو ن لیگ میں 100 ہیں جبکہ میری ان تامم باتوں کا یہ مطلب نہیں تھا .میں اپنا مؤقف اپنے حلقے کے قوام کے سامنے اور قوم کے سامنے ضرور رکھوں گا.وفاداری یہ نہیں ہے کہ آپ ہاتھ باندھ کر وہ مان لو جو آپ کا لیڈر کہے اُس کی ہاں میں ہاں ملانا مُنافقت ہے .

ن لیگ نہیں چھوڑی ,اگر چھوڑی ہوتی تو عمران خان کی میرے لئیے کُھلی آفر تھی . سروے میں پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں نے مُجھے ووٹ دینے کی بات کی ہے .تلخ سے تلخ بات کو بھی برداشت کرتا ہوں . چوہدری نثار کا مزہد کہنا تھا کہ آذاد الیکشن کیوں لڑ رہاہوں اس کے بارے میں بھی عوام کو ضرور بتاؤں گا .یہ طرزِ سیاست نہیں کہ دوسروں کے اُوپر تنقید کروں .مُسلسل 8 بار رُکنِ قومی اسمبلی مُنتخب ہو چُکا ہوں .میں پارٹی کو نہیں چھوڑوں گا .

متعلقہ خبریں