امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مُلاقات

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مُلاقات

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ... 23 جون 2018 (23:44) 11:44 PM, June 23, 2018

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مُلاقات ہوئی ہے . اس دوران پاکستانی سفیر نے سفارتی اسناد امریکی صدر کو پیش کی ہے . سابقہ حکومت نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں اپنا سفیر تعینات کیا تھا اور اُنھوں نے گُزشتہ حکومت ختم ہونے سے 3 دن پہلے اپنی ذمہ داریاں سُنبھال لیں تھی . آج پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ایک رسمی مُلاقات ہوئی ہے جس میں اُنھوں نے اپنی تقرری کی اسناد اور دیگر اسناد امریکی صدر کو پیش کی ہیں.اس مُلاقات میں دونوں مُمالک کے تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے . امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی اس وقت دونوں مُمالک میں موجود تنازعات کو کم کرنے اور بہتر کرنے میں مدد کریں گے .علی جہانگیر صدیقی نے بھی امریکی صدر کو بھی یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا کر دونوں مُمالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنائیں گے .

جو تقرریاں سیاسی بُنیادوں پر کی گئیں تھی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کا نوٹیفیکیشن لیا تھا اور تمام جو سیاسی تقرریاں تھیں اُن کو نئی حُکومت کے آنے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی تاہم.علی جہانگیر صدیقی کی تقرری 3 دن حکومت ختم.ہونے سے پہلے کی گئی تھی اور انھوں نے امریکہ میں جا کر چارج سُنبھالا تھا .

متعلقہ خبریں