زعیم.قادری کو منانے کا ٹاسک خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کو سونپ دیا گیا

زعیم.قادری کو منانے کا ٹاسک خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کو سونپ دیا گیا

زعیم.قادری کو منانے کا ٹاسک خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کو سونپ دیا گیا 23 جون 2018 (23:34) 11:34 PM, June 23, 2018

لاہور مُسلم لیگ ن کا قلعہ مانا جاتا ہے مگر مُسلم لیگ ن کے اہم.رھنما زعیم قادری کی بغاوت نے اس قلعے کی چُولیں ہلا کر رکھ دیں ہیں.مُسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے زعیم قادری کی بغاورت کا نوٹس لے لیا ہے . زعیم.قادری کو منانے کا ٹاسک خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان کو سونپ دیا گیا ہے . خواجہ سعد رفیق نے زعیم قادری کو منانے کی لاش کوششیں بھی کامیاب نہیں سکیں .

واضح رہیکہ ضعیم قادری نے خواجہ سعد رفیق کے منانے کے باوجود حلقہ این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے -انکا کہنا ہے کہ وہ حمزہ شہباز شریف کی غلامی نہیں کر سکتے ان کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ میں نے بہت برداشت کیا ہے اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی ان کا کہنا ہے کہ ان کی تین نسلیں ن لیگ کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ ن لیگی ہیں لیکن وہ حمزہ شہباز کی جوتیاں نہیں پالش کر سکتے -

ان کا کہنا ہے ن لیگی وہ ہیں حمزہ شہباز نہیں لاہور تمہاری اور تمارے باپ کی جاگیر نہیں ہے -ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز میرا مقابلہ تمہارے ساتھ ہے میں تمہیں سیاست کر کے دکھاؤں گا میری اہلیہ نے بھی ن لیگ سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو میں بھی چپ نہیں رہوں گا -ملک بھر سے نظریاتی کارکنوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے -

متعلقہ خبریں